ہمارے بارے میں

السلام وعلیکم
معززقارئین
میری صحافت سے آشنائی تین دہائیوں سے زائد عرصہ سے ہے دنیائے صحافت میں مجھے متعارف کروانے والے محسن کا نام مقصود انجم کمبوہ(رب کائنات انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے) ہے جو کوٹ رادھا کشن قصور کے رہائشی تھے میں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز ایک ماہنامہ میگزین”خودمختار“ جو لاہور سے شائع ہوتا تھا میں بطور ایک رپورٹر کی حیثیت سے کیا تب سے اب تک مختلف اخبارات و رسائل میں مختلف موضوعات پہ لکھ رہا ہوں جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یہ شوق بڑھتا چلا گیا صحافت کے ابتدائی دور ایک ماہنامہ ”ویلکم ٹائم“گجرات اور بورے والہ سے پبلش ہوتا تھا میں بطور ایڈیٹر کام کیا  ہفت روزہ”پردہ چاک“لاہور سے بطور ریذیڈنٹ ایڈیٹر منسلک رہا ہوں روزنامہ ”کرائم میل“ ملتان میں بطورر ڈپٹی چیف ایڈیٹر کام کیا نیوز ایجنسی ”ایف اے آئی“ میں بطور ایڈیٹر کام کرتا رہا ہوں جبکہ ضلع وہاڑی سے ماہنامہ ”صف شکن“ کی ایڈیٹر شپ بھی میرے پاس رہی۔آج الحمدللہ بین الاقوامی خبر رساں ادارہ یونی ویژن نیوز پاکستان (یو این پی)میں بطور چیف ایڈیٹرکام کر رہا ہوں۔

یواین این پاکستان ویب کی کامیابی کے بعد بین الاقوامی نیوز ایجنسی(یو این پی) بھی لانچ کی ہے یونی ویژن نیوز پاکستان (یو این پی) انٹر نیشنل نیوز ایجنسی کی نیوز سروس پاکستان بھر کے مختلف اخبارات میں باقاعدگی سے شائع ہو رہی ہے یہاں پہ چند اخبارات کا ذکر کیا جا رہا ہے مثلا روزنامہ پاکستان اسلام آباد،اخبارِ حق اسلام آباد، وائس آف پاکستان اسلام آباد، الشرق اسلام آباد، لاہور، کراچی، رونامہ خبریں لاہورکراچی،یونیورسل ریکارڈ راولپنڈی،روزنامہ طاقت لاہور، روزنامہ کرائم میل ملتان، روزنامہ سنگ میل ملتان،روزنامہ نیا دور ملتان، روزنامہ رازدار ملتان،روزنامہ اپنی بات ملتان،روزنامہ ملتان ویلی ملتان،روزنامہ ملتان نامہ ملتان،روزنامہ سفیر پنجاب ملتان ساہیوال،روزنامہ شمال سوات مظفرآباد،روزنامہ پرماننٹ نیوز ساہیوال،روزنامہ مصافحہ وہاڑی،روزنامہ سنگرام وہاڑی،روزنامہ عدلیہ نیوز ملتان،روزنامہ سکائی نیوز یو کے ،دھوم نیوز ملتان،روزنامہ کشمیر مظفر آباد کینیڈا،روزنامہ انتباہ پشاور،روزنامہ کائنات بہاولپور،روزنامہ مسلہ منڈی بہاؤالدین،روزنامہ پہچان پاکستان،روزنامہ مسکن ساہیوال،روزنامہ نور نظر ساہیوال،روزنامہ توقیر ڈی آئی خان،روزنامہ کھیارہ  ڈی آئی خان،روزنامہ تاحیات خانیوال،روزنامہ سفیر حیدر آباد، روزنامہ قدرت کوئٹہ، روزنامہ کوزک کوئٹہ،روزنامہ چاند سوات،روزنامہ نوائے ہزارہ اسلام آباد،روزنامہ افلاک لاہور،روزنامہ صحافت کوئٹہ،اقراء نیوز مانسہرہ،سرحد نیوز ایبٹ آباد،پائن ایبٹ آباد،بیدار گلگت،سلام گلگت،روزنامہ دومیل مظفر آبادآزاد کشمیر،روزنامہ حیات میر پور،روزنامہ کشمیر ایکسپریس مظفر آباد،روزنامہ خبرنامہ اسلام آباد،روزنامہ عدالت اسلام آباد،روزنامہ ایشیا اردو ملتان بہاولپور،روزنامہ آغاز سفرملتان اور ایک آواز راولپنڈی سمیت دیگر اخبارات شامل ہیں اس کے علاوہ سٹی سرکل بورے والا،بلند آواز میاں چنوں میں بھی یو این پی نیوز ایجنسی کی خبریں شائع ہوتی ہیں واضح رہے کہ بہت کم وقت میں یو این پی نیوز ایجنسی نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب،خیبر پختون

خوا،بلوچستان،سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے اخبارات میں اپنی جگہ بنائی ہے

بین الاقوامی خبر رساں ادارہ یواین پی”یونی ویژن نیوز پاکستان“ کے پلیٹ فارم سے آپ کودل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ہمارا ادارہ یواین پی”یونی ویژن نیوز پاکستان“ رکھے گا آپ کو حالات حاضرہ سے با خبر،دنیا بھر میں ہونے والے حالات و واقعات،کھیل،تجارت،فن و فنکار،صحت، تبصرے، کالم اور مختلف قسم کی سرگرمیوں کی تازہ بہ تازہ بر وقت کوریج فراہم کرنا ہماری نیوز ایجنسی کی اولین ترجیح رہے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مختلف حل طلب مسائل کو حکام بالا کے سامنے رکھنا اور ان کے حل کی کوشش کرنا بھی ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔اس سلسلہ میں ہمیں ہرلمحہ آپ کے تعاون کی ضرورت رہے گی یواین پی”یونی ویژن نیوز پاکستان“ کو بہترکرنے کیلئے ناظرین و ناقدین کا نقطہ نگاہ اور نکتہ نظر اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ہم آپ کے بہت مشکور رہیں کہ آپ اپنے قیمتی وقت میں سے کچھ وقت ہماری رہنمائی کے لئے نکالیں گے۔یواین پی”یونی ویژن نیوز پاکستان“ جہاں دنیا بھر کے حالات و واقعات کو آ پ کے سامنے پیش کرے گا وہاں دین اسلام کی آگاہی کے لئے بھی خصوصی صفحات کا اہتمام کر رہا ہے جن میں دین اسلا م کے بارے

میں معلومات ہوں
بین الاقوامی خبر رساں ادارہ یواین پی”یونی ویژن نیوز پاکستان“ کا پلیٹ فارم آپ کی تحریروں اور مفید مشوروں کے لئے ہمہ وقت حاضر ہیں ہمیں آپ کی اچھی اچھی تحریروں اور آراء کا ہمیشہ شدت انتظار رہے گا۔آپ اپنے علاقے کی خبریں،مختلف ایونٹس کی تصاویر،رپورٹس،علاقائی سیاسی تبصرے،تجزیئے درج ذیل ای میل ایڈریس پربھیجیں ہم انہیں صد شکریہ کے ساتھ یواین پی”یونی ویژن نیوز پاکستان“ کے پلیٹ فارم سے پبلش کریں  گے